اسپین میں پیدا ہونے والے بچوں کی سپینش نیشنلٹی کی درخواست تب دائر کی جاسکتی ہے جب بچے کو لیگل سٹیٹس (ریزڈنس پرمیشن) مِلے ہوئے ایک سال کا وقت مکمل ہو چکا ہو۔
مثال کے طور پہ ایک بچہ 12 جنوری 2021 کو پیدا ہوا، مگر اُس کے والدین نے کسی بھی وجہ سے اُس کے کاغذات اپلائی کرنے میں تاخیر کا مظاہرہ کیا، اور بچے کے کاغذات (ریزڈنسی) کی درخواست 17جون 2021 کو پاس ہوئی۔
اب اُس بچے کے لیے نیشنلٹی کی درخواست جمع کروانے کا وقت 17 جون 2022 میں شروع ہوگا۔
یاد رکھیں کہ سپین میں پیدا ہونے والے بچے کو یہاں کے کاغذات تبھی مل سکتے ہیں جب اُس کے والدین میں سے کسی ایک کے پاس سپین کے کاغذات ہوں۔
0 تبصرے