اسپین سے آئی بڑی خوشخبری آخرکار منسٹری نے اچانک نومبر 2021 کی فائلیں پاس کرنا کیوں شروع کر دی ہیں؟ جبکہ اِس سے پہلے کی بہت سی درخواستیں ابھی التواء میں ہیں؟ اس بارے ہمارے پاس کوئی آفیشل معلومات نہیں ہے تاہم انداز یہ ہوتا ہے کہ منسٹری کی طرف سے نومبر 2021 کی فائلوں سے متعلق تیزی اس لیے دکھائی جا رہی ہے تاکہ درخواست گزار 1 سال کی مُدت مکمل ہونے پر عدالتوں کا رُخ نہ کریں۔
جیسا کہ آپ جانتے ہیں نیشنلٹی کی درخواست کو جمع کروائے ہوئے جب 1 سال کا وقت مکمل ہو جاتا ہے تب درخواست گزار کے پاس یہ حق ہوتا ہے کہ وہ بذریعہ عدالت نیشنلٹی پاس کروا سکے، اس طرح سپین کی مرکزی عدالت میں بھی کیسز کی بہت بڑی تعداد جمع ہو چکی ہے اور ایک طرح سے یہ تاثر عام ہوتا جا رہا تھا جیسے ہر درخواست گزار کو لازمی عدالت میں اپیل کرنے سے ہی نیشنلٹی ملے گی۔
0 تبصرے