اسپین نیشنلٹی کا نیا پلان پراسسنگ ٹائم 2 لاکھ فائلوں کا فیصلہ بڑا اعلان

اسپین نیشنلٹی کا نیا پلان پراسسنگ ٹائم 2 لاکھ فائلوں کا فیصلہ بڑا اعلان
اسپین نیشنلٹی سے متعلق بڑا اعلان آ گیا جیسا کہ بہت سے لوگ اپنی نیشنلٹی کا wait کر رہے تھے خاض طور پہ جنہوں نے نیشنلٹی سے متعلق فائلوں کو جمع کروایا ہوا تھا تو اب آخرکار منسٹری کی طرف سے امیگریشن کی فائلوں کے پراسسنگ ٹائم کو کم کرنے کے حوالے سے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔



 اس سلسلے میں ایک "شاک پلان " ترتیب دیا گیا ہے اس پلان کے تحت امیگریشن دفاتر میں فوری طور پر 9 ماہ کے لیے 300 نئی بھرتیاں کی جائیں گی تاکہ آرائیگو اور نیشنلٹی کی فائلوں کو ان کی مقررہ مدت میں پورا کیا جا سکے ۔


 اس پلان کا مقصد تقريباً 200,000 زیر التواء فائلوں کو جلد از جلد حل کرنا ہے اور مزید اس پلان کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ آرائیگو اور نیشنلٹی اپلائی کرنے کا ایک بہترین وقت ہو سکتا ہے۔ 


 اور مزید یہ بھی واضح رہے کہ قونصلیٹ سے بننے والا کیریکٹر سرٹیفیکیٹ ابھی تک صرف ضلع کی حد تک جاری کیا جا رہا ہے ۔ اس سرٹفیکیٹ کو آرائیگو کے پیر جمع کروانے یا نیشنلٹی کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ آرائیگو کے لیے کیرکٹر سرٹفیکیٹ کا نیشنل بیورو اسلام آباد، فارن آفس پاکستان اور سپین امبیسی اسلام آباد سے تصدیق ہونا ضروری ہے ۔ نیشنلٹی کے لیے کیریکٹر سرٹفیکیٹ کو نیشنل بیورو اسلام آباد اور فارن آفس پاکستان سے تصدیق کروانا ضروری ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے