جن لوگوں کو اسپین میں لیگلی یعنی کہ ریڈ ڈنس کارڈ کے ساتھ رہتے ہوۓ مسلسل 5 سال ہو چکے ہوں، چاہے وہ آرائیگو میں لیگل ہوۓ ، اوفیر تادے تر اباخو (جاب آفر ) پر سپین میں آۓ ہوں یا فیملی کے ذریعے آۓ ہوں۔
توبنیادی ڈاکومنٹس کیا ہیں؟
ریڈ ڈنس کارڈ + موجودہ پاسپورٹ + آخری 5 سال کے تمام سابقہ پاسپورٹ + اگر ایڈریس تبدیل ہوا ہے تو نئی ایمپا رونامی اینتو۔
کام کتنا ہونا چاہیے؟
پہلی مرتبہ 5 سالہ پرماننٹ کارڈ (لار گادوراسیون) حاصل کرنے کے لیے کام کی کوئی شرط نہیں ہوتی اور نہ ہی آلتا چلنا ضروری ہے۔
دیگر کیا اہم شرائط ہیں؟
سپین میں مسلسل لیگل قیام کو 5 سال ہو چکے ہوں، ان پانچ سال کے دوران کسی بھی ایک سال میں 6 ماہ سے زیادہ سپین سے باہر نہ رہے ہوں اور مجموعی طور پر 10 ماہ سے زیادہ سپین سے باہر نہ رہے ہوں۔ درخواست گزار کے خلاف سپین میں کوئی پولیس کیس نہ ہو۔ درخواست گزار سزاء یافتہ مجرم نہ ہو۔ سپین کے محکمہ ٹیکس کے ساتھ معاملات کلئیر ہوں۔
فارم اور تاسا کونسا استعمال ہو گا؟
ریڈ ڈنسی کارڈ حاصل کرنے کے لیے جب " فنگر پرنٹ " دینے پولیس سٹیشن جائیں تو EX17 نامی درخواست فارم پر کر کے اپنے ہمراہ لازمی لے جائیں، ایسا کرنے سے آپ کا اور پولیس سٹیشن والوں کا وقت بچے گا۔ آج سے کچھ سال پہلے تک پولیس سٹیشن پر یہ فارم وہ خود ہی پر کر لیا کرتے تھے مگر اب ہر جگہ ایسا نہیں ہو تا، بلکہ سائل کو ہی فارم کی کاپی تھما کر وہاں فلِ کرنے کا کہتے ہیں جس سے نہ صرف وقت ضائع ہو تا ہے بلکہ جلدی میں فارم غلط پر ہونے کا خدشہ بھی ہو تا ہے۔
اس کے علاوہ بھی کوئی تاسا ہے؟
جی نہیں، اس کے لیے منسٹری میں صرف ایک ہی تاسادر کار ہے۔
کب جمع کروا سکتے ہیں؟
اپنے دوسرے دو سالہ کارڈ کے ختم ہونے سے 60 دن پہلے یا 90 دن بعد تک جمع کر وایا جاسکتا ہے۔ یا جب بھی آپ کو سپین میں لیگل رہتے ہوۓ 5 سال مکمل ہو چکے ہوں۔
جمع کیسے کروانا ہے؟
تو منسٹری کے آن لائن سسٹم کے ذریعے منسٹری میں سیتا کے ذریعے سرکاری رجسٹری دفاتر میں / سرکاری ڈاک خانے کے ذریعے
درخواست کس ادارے کو بھیجنی ہے؟
درخواست اپنی رہائش / پادرون کے مطابق متعلقہ پروبینسیا کے اوفیسینا دے ایکسترانخیریا کو بھیجنی ہے۔
اگر آپ خود مہارت نہیں رکھتے تو اپنے ریڈ ڈنس کارڈ کی تجدید کے لیے اس بارے معلومات اور مہارت رکھنے والے شخص کی سروس حاصل کریں تا کہ آپ کا وقت ضائع نہ ہو۔
0 تبصرے