بارسلونا میونسپل کونسل نے شہر کے تمام ساحلوں پر سگریٹ نوشی پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے کااعلان کیاہے۔ نئی پابندی کا اطلاق آنے والے ہفتے سے ہوگا میونسپل کے اس فیصلے کی تمام جماعتوں نے حمایت کی ہے۔
گزشتہ سال اس حوالے سے پائیلٹ پراجیکٹ لانچ کیاگیاتھا جس کی کامیابی کے بعد تمام ساحلوں پر پابندی کا فیصلہ کیاگیایے جن ساحلوں پر پابندی تھی اس کے مقابلے میں دیگر ساحلوں پر سگریٹ نوشی میں اضافہ ریکارڈ کیاگیاتھا۔
ایسے سگریٹ نوشی کرنے والے افراد جو بار بار پابندی کی خلاف ورزی کریں گے ان کو 30 یورو جرمانہ بھی ہوسکتاہے۔
0 تبصرے