انگلینڈ کا نیا Visa Sponsor Route ایک لاکھ امیگرنٹس کو بڑا فائدہ مل رہا؟

انگلینڈ کا نیا Visa Sponsor Route ایک لاکھ امیگرنٹس کو بڑا فائدہ مل رہا؟
انگلینڈ نے آخر نئے Visa Route کے تحت امیگرنٹس کو بڑی سہولت دینے کا آغاز کر دیا ہے جیسا کہ انگلینڈ کی طرف سے Recently امیگریشن قوانین کو نرم کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف امیگرنٹس کو Social Care کے شعبے میں کام کرنے کیلئے اور ساتھ میں اپنے Status کو Work Visa میں وہ تبدیل کر سکتے ہیں اور اب اسی طرح انگلینڈ کی حکومت نے 1 لاکھ کے قریب مزید ایسے امیگرنٹس کو بڑا موقع یعنی کہ انگلینڈ میں نئے Visa Sponsor Route کے مطابق Settle اور کام کرنے کی سہولت کے ساتھ ساتھ Funds بھی ان امیگرنٹس کو دینا کا اعلان کیا ہے اور یہ 1 لاکھ کون سے امیگرنٹس ہیں تو اس حوالے سے مکمل Detail آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کریں گے 


 تو اس نیوز کی تفصیلات کے مطابق بورس جانسن اور پریتی پٹیل یوکرین شہریوں کے مزید رشتہ داروں کو برطانیہ میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں جب کہ برطانیہ پر مشرقی یورپ میں جنگ سے بھاگنے والوں میں سے زیادہ کو لینے کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے جس کے بعد انگلینڈ کی حکومت کا کہنا ہے کہ مزید 100,000 پناہ گزین جن میں بزرگ والدین، دادا دادی، بالغ بچے اور برطانیہ میں مقیم یوکرائنی شہریوں کے بہن بھائی شامل ہیں جو کہ پیر کو اعلان کردہ معیار کے تحت درخواست دینے کے اہل ہوں گے اور مزید ایک نیا Visa Sponsor Route جسے ہیومینٹیرین اسپانسرشپ پاتھ وے کہا جاتا ہے تو وہ بھی بنایا جا رہا ہے جس کے مطابق برطانوی کاروباری یوکرین کے لوگوں کو انگلینڈ میں لائیں گے اور اس اعداد و شمار میں اصل 100,000 لوگ شامل ہوں گے جن کی ہوم آفس نے شناخت فوری طور پر خاندان کے افراد کے طور پر کی ہے اور مزید ممبران پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے پریتی پٹیل نے تصدیق کی کہ وہ برطانیہ میں مقیم یوکرین کے شہریوں کے والدین، دادا دادی، بچے، بہن بھائیوں اور ان کے قریبی خاندان کے افراد کو Eligible قرار دیا گیا ہے اور اب برطانیہ میں شامل ہونے والے خاندانوں کو 12 ماہ کی ابتدائی مدت کے لیے انگلینڈ میں رکھا جائے گا اور یہ لوگ انگلینڈ میں کام کر سکیں گے اور ساتھ میں عوامی فنڈز بھی حاصل کر سکیں گے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے