برطانوی وزیراعظم کا یوکرائن صدر سے ٹیلی فون رابط

برطانوی وزیراعظم کا یوکرائن صدر سے ٹیلی فون رابط
برطانیہ کا یوکرائن سے فوجی امداد کا وعدہ خبریں:برطانوی وزیر اعظم نے یوکرائن کے صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت میں وعدہ کیا کہ وہ مغربی فوجی امداد کو کیف تک پہنچانے میں مدد کریں گے۔ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرائن کے صدر زیلنسکی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اگلے 24 گھنٹے یوکرائن کے لیے ایک اہم ہوں گے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ وہ یوکرائن کو برطانوی اور اتحادی دفاعی امداد حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں گے درایں اثنا یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے کیف افواج کو 450 ملین یورو ($ 500 ملین) ہتھیار فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے