برطانیہ میں ایک شخص پر دکان کے اندر فیس ماسک اتارنے کی وجہ سے 2ہزار پاؤنڈز کا جرمانہ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹوفر او ٹول نامی شخص گزشتہ سال فروری میں شاپنگ کیلئے برطانیہ کے علاقے پریسکاٹ گیا جہاں اس نے طبیعت ناساز ہونے پر دکان میں کچھ دیر کیلئے چہرے پر لگایا ہوا ماسک اتارا۔
کرسٹوفر کے مطابق اس نے صرف تقریباً 16 سیکنڈز کیلئے ماسک اتارا تاہم دکان میں موجود ایک پولیس اہلکار نے اسی وقت اس کا نام ماسک نہ پہننے والوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق کرسٹوفر نے دعویٰ کیا کہ کئی مہینے گزرجانے کے بعد وہ حیران رہ گیا جب اسے کریمنل ریکارڈ آفس سے ایک خط موصول ہوا جس میں اسے 100 پاؤنڈز جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔
تاہم اس نے اس وقت حکام کو ای میل پر وضاحت دے کر جرمانہ ادا کرنے سے انکار کر دیا لیکن دسمبر میں کرسٹوفر کو ایک اور خط موصول ہوا جس میں اب جرمانہ 2 ہزار پاؤنڈز کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق کرسٹوفر نے جرمانہ ادا نہیں کیا اور اس حوالے سے رواں ماہ عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
0 تبصرے