انگلینڈ حکومت کی جانب سے EU Nationals کیلیۓ بڑا اعلان آ گیا کیونکہ برطانوی حکومت نے ایسے برطانوی شہریوں کی پریشانیوں کو کم کرنے کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے جنہیں اپنے یورپی یونین کے Partners کے ساتھ برطانیہ واپسی کے لیے سخت ڈیڈ لائن کا سامنا ہے جس پر اب حکومت نے بڑا اعلان یہ کیا ہے کہ اب برطانوی کسی بھی وقت برطانیہ میں رہنے کے لیے واپس آسکتے ہیں لیکن بریگزٹ قوانین کے تحت اگر وہ ویزا حاصل کرنے کی پریشانی کے بغیر اپنے EU پارٹنرز کے ساتھ واپس آنا چاہتے ہیں تو انہیں 29 مارچ سے پہلے UK میں EU سیٹلمنٹ اسکیم کے لیے درخواست دینی ہو گی اور ایسا کرنے کے لیے انہیں سب سے پہلے برطانیہ واپس آنے سے پہلے فیملی پرمٹ حاصل کرنا ہوگا تاہم درخواست کے عمل میں طویل تاخیر ہوئی ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگ EU میں پھنس گئے ہیں اور اب یہ جاننے کیلیۓ Wait کر رہے ہیں کہ آیا وہ انگلینڈ میں جا سکیں گے یا پھر نہیں تو اب سے متعلق ہوم آفس نے یہ کہا ہے کہ جن لوگوں کے پاس 29 مارچ تک فیملی کا Required اجازت نامہ نہیں ہے، انہیں درخواستوں پر کارروائی میں تاخیر کی سزا نہیں دی جائے گی اور وہ تب تک برطانیہ واپس جا سکیں گے جب تک کہ انہوں نے مارچ تک اپنی درخواست شروع کی ہو یعنی کہ ہوم آفس کے اقدام کا مطلب یہ ہے کہ جب تک لوگ 29 مارچ کی رات 11 بجے تک فیملی پرمٹ کے لیے درخواست دیتے ہیں تب تک وہ برطانیہ جا سکیں گے اور فیملی پرمٹ کے قبضے میں آنے کے بعد EU سیٹل اسٹیٹس کے لیے درخواست دے سکیں گے تو اب یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ ایسے لوگوں کے لیے جنہوں نے چھ ماہ قبل درخواست دی تھی اور وہ ابھی تک اجازت نامہ کا انتظار کر رہے ہیں وہ اب بھی 29 مارچ کے بعد برطانیہ جا سکتے ہیں
0 تبصرے