ملکہ الزبتھ دوئم نے روس یوکرین تنازع کے پیشِ نظر برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ کے مشورے پر سفارتی استقبالیہ ملتوی کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، برطانوی شاہی خاندان 2 مارچ کو 500 سے زیادہ ارکان پر مشتمل ایک سفارتی کور کا ونڈسر کاسل میں استقبال کرنے کے لیے تیار تھاجوکہ اب ملتوی کردیا گیا ہے۔
بکنگھم پیلس نے اس حوالے سے باضابطہ اعلان کیا ہے، جس میں کہا گیا ہےکہ ’ملکہ نے سکریٹری خارجہ کے مشورے کو قبول کر لیا ہے کہ ونڈسر میں بدھ 2 مارچ کو ہونے والا سفارتی استقبالیہ ملتوی کردیا جائے‘۔
0 تبصرے