انگلینڈ وزیراعظم نے بڑی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا

انگلینڈ وزیراعظم نے بڑی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا
معصوم یوکرینی عوام پر بلاجواز حملہ، برطانیہ نے روس پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا برطانوی وزیراعظم نے روس کے اہم بینکوں کے برطانیہ میں اثاثے منجمند کردیے۔ برطانیہ سے پیسا اکٹھا کرنے والی روسی کمپنیوں پر پابندی کی قانون سازی ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ میں روسی شہریوں کے پیسے جمع کروانے پر حد مقرر کی جائے گی۔ روس کی فضائی کمپنی ایروفلوٹ پر بھی برطانیہ میں پابندی عائد کی جائے گی۔ روس کو فروخت کی جانے والی ٹیکنالوجی کے لیے سخت برآمدی ضابطے ہوں گے۔ بورس جانسن کے مطابق اسی طرح کی پابندیاں بیلاروس پر بھی عائد کی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر روسی سرمائے کو ہدف بنائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ روس کےحصص تیزی سے گراوٹ کا شکار ہیں۔ روسی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں تاریخ کی نچلی ترین سطح پر ہے۔ کریملن کے جھوٹے اور غلط خبروں کے طوفان کامقابلہ کریں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے