برطانیہ میں مختلف مسلم تنظیموں کی جانب سے آئندہ جمعہ 25 فروری کو بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی اسلام دشمن پالیسیوں کے خلاف بطور احتجاج یوم حجاب منانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے لندن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے جمعہ کوبرطانیہ میں لوگ یوم حجاب منائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مساجد کے ائمہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے جمعہ کے خطبوں میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور حجاب کی اہمیت پر بات کریں۔
0 تبصرے