بقیہ کورونا پابندیوں کو ایک ماہ قبل ہی ختم کیا جاسکتا ہے، برطانوی وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا پابندیوں کو ایک ماہ قبل ہی ختم کیا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بورس جانسن کا کہنا ہے کہ مثبت کورونا پر سیلف آئسولیشن کی شرط بھی ایک ماہ پہلے ہی ختم کی جا سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کوویڈ پابندیوں سے متعلق موجودہ قواعد 24 مارچ کو ختم ہونا ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اب قواعد 21 فروری کو اراکین پارلیمنٹ کی واپسی پر ختم کیے جانے کا امکان ہے۔
موجودہ قواعد کے تحت مسلسل 2 ٹیسٹ منفی آنے پر سیلف آئسولیشن پانچویں روز ختم کی جاسکتی ہے۔
0 تبصرے