انگلینڈ کے مسافروں کیلیۓ ٹریول کرنے سے متعلق نئے Rules جاری ہوئے ہیں جیسا کہ جن بھی برطانوی شہریوں نے Vaccination کا کورس مکمل کر لیا ہے تو اب اگر وہ لوگ یورپ میں ٹریول کرتے ہیں یعنی کہ Spain میں ٹریول کرنے کیلیۓ جاتے ہیں تو اُن کو ٹریول کرنے کیلیۓ نئے Rules پر عمل کرنا پڑے گا
تو اس نیوز کی تفصیلات کے مطابق جیسا کہ جس بھی انگلینڈ کے مسافر کے پاس پرُانا Vaccination Certificate ہے یعنی کہ 270 دن سے زیادہ پرانے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ والے برطانویوں کو غیر ویکسین شدہ تصور کیا جائے گا اور ان کو پھر اس طرح داخلے کے مزید سخت قوانین سے گزرنا پڑے گا اور اب مزید یہ فیصلہ 12 سال سے زیادہ عمر کے تمام مسافروں کو متاثر کرے گا اور دوسری طرف بوسٹر شاٹس والے مسافروں کو صرف اس وقت سپین جانے کی اجازت دی جائے گی جب ویکسینیشن کے بعد 14 دن گزر چکے ہوں اور اب یہ نیا قانون یکم فروری سے انگلینڈ کے مسافروں پر عائد ہونے جا رہا ہے اور اب یہ فیصلہ یورپی کمیشن کے نئے قواعد پر مبنی جس کا مقصد یورپی یونین کے تمام رکن ممالک کے لیے EU ڈیجیٹل COVID-19 سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دینے کے لیے ایک متفقہ معیار قائم کرنا ہے اور مزید اتھارٹی کی طرف سے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق یورپی یونین میں 807 ملین EU ڈیجیٹل COVID سرٹیفکیٹ جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ دنیا بھر کے 60 سے زائد ممالک اور علاقے تصدیق کے لیے گیٹ وے میں شامل ہو چکے ہیں
0 تبصرے