انگلینڈ اور اسپین کے درمیان نیا معاہدہ طہ پایا ہے جس کے مطابق اب کافی EU Nationals اور انگلینڈ کے شہریوں کی مشکل ختم ہو جائے گئی جیسا کہ 31 دسمبر 2020 تک آپ نے Registration کروانی تھی اور ساتھ میں Proof بھی دینے تھے کیونکہ اگر آپ انگلینڈ سے اسپین میں رہ رہیں اور Residency Card لینا چاہتے ہیں اسپین کا تو پھر یہاں کے Proof دینے پڑنے تھے اور اگر انگلینڈ میں رہ رہے ہیں تو پھر وہاں پہ 31 دسمبر 2020 سے پہلے کے Proof آپ کو دینے پڑنے تھے لیکن اسپین نے بھی ایک سال تک اپنا پراسیس جاری رکھا اور جو انگلینڈ کے شہری Residency لینا چاہتے تھے تو اُن کو ایک سال کا Time Period دیا اور اسی طرح انگلینڈ کی جانب سے بھی Time Period دیا گیا لیکن پھر اُس کے بعد یہ Time Period ختم ہو چکا تھا تو اب اسپین اور انگلینڈ کے درمیان اہم معاہدہ ہوا ہے جو کہ دونوں ممالک کے لیۓ بڑا خوش آئند Agreement ہوا ہے جس کی مکمل Detail آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کریں گے
تو اس نیوز کی تفصیلات کے مطابق تو جو British Embassy Madrid میں ہے تو اُس کی جانب سے سب سے اہم کردار ادا کیا گیا ہے کیونکہ بہت سے برطانوی ایسے ہیں جن کی اسپین میں Properties تھیں اور انگلینڈ کے وہ شہری جو اسپین میں صرف چھٹیاں گزارنے آتے تھے اور اُن کے پاس اس حوالے سے زیادہ Proof نہیں تھے یا پھر جو اُن کے گھر وغیرہ تھے تو وہ کسی اور فرد کے نام پہ تھے یعنی کہ Bills اور باقی چیزیں تو جب اسپین میں یہ قانون آیا کہ آپ کو یہ Proof دینے پڑیں گئیں کہ آپ یہاں پہ رہ رہے ہیں جس میں Electricity Bills تو ایسی چیزیں تھیں تو اُس وقت اُن کو کافی جھٹکا لگا کہ آیا اُن کے پاس Property تو ہے لیکن یہ چیزیں اُن کے نام پہ نہیں ہیں تو پھر اُنہوں نے فوراً سے اپنے نام پہ Convert کروائی لیکن پرُانے Proof اُن کے پاس نہیں تھے تو اب اسپین کی حکومت نے یہ اعلان کیا ہے کہ اب بھی اگر کسی کے پاس اس طرح کے Proof ہیں اور وہ اس حوالے سے ثابت کر دے کہ وہ 31 دسمبر 2020 سے پہلے اسپین میں رہتا تھا تو وہ لوگ ابھی بھی اپلائی کر سکتے ہیں جو کہ اب انگلینڈ کے لوگوں کو بڑی رعایت دی گئی ہے
0 تبصرے