انگلینڈ نے بڑی خوشخبری سنا دی ویزوں کی بڑی Offer آسان پراسیس آ گیا

انگلینڈ نے بڑی خوشخبری سنا دی ویزوں کی بڑی Offer آسان پراسیس آ گیا
برطانیہ نے پاکستانی نوجوانوں کو ویزے دینے کیلئے بڑی پیشکش کردی ہے۔ قانونی طریقے سے آنے کے خواہشمند پڑھے لکھے پاکستانی نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار دونوں مواقع دئیے جائیں گے۔ 


 تو اس نیوز کی تفصیلات کے مطابق ان دنوں افرادی قوت کی کمی کا سامنا کرنے والے برطانیہ نے پاکستانی نوجوانوں کو دعوت دی ہے کہ وہ نئے امیگریشن نظام سے فائدہ اٹھائیں، اور تعلیم و روزگار کے لئے برطانیہ آئیں، برطانیہ بہترین افراد کے لئے اپنے دروازے کھول رہا ہے۔ اور مزید برطانوی پرمننٹ ہوم سیکریٹری میتھیو رکرافٹ نے اسلام آباد کے دورے کے دوران کہا کہ برطانیہ ان پاکستانی نوجوانوں کے لئے بڑے مواقع فراہم کررہا ہے، جو برطانیہ میں تعلیم حاصل کر کے پھر ہماری ملازمتوں کی مارکیٹ کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ برطانوی حکومت ویزا کے نظام کو مضبوط بنارہی ہے، اور برطانیہ جانے کے خواہشمندوں کے لئے تعلیم کا روٹ اہم ہے ، جس کے بعد وہ برطانیہ میں ملازمت بھی حاصل کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہوم آفس چاہتا ہے کہ پاکستان سے اچھا ٹیلنٹ آئے، وہاں تعلیم حاصل کرے،ملازمتیں کرے، اور قیام اختیار کرے۔ اور مزید اس کے علاوہ دوسری طرف ایجوکیشن کنسلٹنٹس کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت ان دنوں پاکستانی طلبا کو بڑی تعداد میں ویزے دے رہی ہے، شادی شدہ ہونے کی صورت میں اگر شوہر کا ایجوکیشن ویزا لگ جائے تو وہ اپنی اہلیہ کو بھی ساتھ لے جاسکتا ہے، اسی طرح اگر لڑکی کا تعلیمی ویزا ہو تو وہ اپنے شوہر کو ساتھ لے جاسکتی ہے، جوڑے میں سے جو طالبعلم نہیں ہوگا، اسے برطانیہ میں فل ٹائم ملازمت کا حق بھی حاصل ہے، برطانیہ جانے کے لئے طالبعلم کو IELTS یا آن لائن انگلش ٹیسٹ DUOLINGO پاس کرنا ضروری ہے، اس کے علاوہ فیس اور اخراجات کے لحاظ سےایک ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ بھی شو کرنی ہوتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments