انگلینڈ میں آئندہ جمعرات سے کوویڈ پابندیاں نرم ہوجائیں گی، برطانوی وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں آئندہ جمعرات سے کوویڈ پابندیاں نرم ہوجائیں گی۔
اطلاعات کے مطابق کسی بھی جگہ ماسک پہننا لازمی نہیں ہوگا، گھر سے کام کرنے کی ہدایت بھی واپس لے لی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ بعض اجتماعات میں کوویڈ پاسز دکھانے کی شرط بھی ختم ہوجائے گی۔
بورس جانسن نے کہا کہ کل سے سیکنڈری اسکول کلاس رومز میں ماسک پہننا بھی لازمی نہیں رہے گا۔ کوویڈ کا مثبت نتیجے والے افراد کو آئسولیشن اختیار کرنا ہوگی۔
لیبر رہنما سر کئیر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ پلان بی میں نرمی سائنسی شواہد کے مطابق ہےتو حمایت کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ پلان بی کی پابندیاں دسمبر میں اومی کرون کیسز بڑھنے پر متعارف کرائی گئی تھیں۔
0 تبصرے