انگلینڈ میں کورونا پابندیاں رواں ماہ کےاختتام تک ہٹانےکا امکان ہے، برطانوی حکومت
حکومت کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں کورونا وائرس کی پابندیاں رواں ماہ کے اختتام تک ہٹانے کا امکان ہے، 26 جنوری سے پابندیاں ختم کی جائیں گی لیکن ماسک کی پابندی برقرار رہے گی۔
خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں اومی کرون ویرنٹ کا اضافہ بظاہر ختم ہوتا جارہا ہے، انگلینڈ میں گزشتہ ماہ پلان بی کی کورونا پابندیاں نافذ کی گئی تھیں۔
حکومتی وزیر اولیور ڈاؤڈن کا کہنا ہے کہ کورونا صورتحال سے متعلق علامات حوصلہ افزا ہیں۔
یاد رہے کہ برطانیہ میں اومی کرون کے باعث جنوری کے شروع میں یومیہ کورونا کیسز 2 لاکھ تک گئے تھے۔
0 تبصرے