انگلینڈ کا نیا منصوبہ نیا پروگرام تیار کن کو بڑا فائدہ ملنے جا رہا؟

انگلینڈ کا نیا منصوبہ نیا پروگرام تیار کن کو بڑا فائدہ ملنے جا رہا؟
انگلینڈ میں اسائلم سیکرز کیلیۓ اچھی خبر جاری ہوئی ہے جیسا کہ انگلینڈ میں اسائلم سیکرز پہ کام کے حوالے سے جو پابندی لگی ہوئی ہے جیسا کہ ان پہ یہ پابندی 12 مہینوں سے بھی زیادہ عرصہ ہو چکا ہے اور ان کو ابھی تک کام کی اجازت نہیں مل رہی کیونکہ اگر دیکھا جائے تو یورپی ممالک میں مختصر مدت کے بعد کام کی اجازت جاری کر دی جاتی ہے جیسا کہ جرمنی میں 3 ماہ کے بعد اور کچھ ممالک میں یعنی کہ کینیڈا آسڑیلیا میں فوری طور پہ کام کی اجازت جاری کر دی جاتی ہے تو اب اس حوالے سے انگلینڈ میں اسائلم سیکرز جنہوں نے کام کرنے کیلیۓ اپنی درخواست کو جمع کروایا ہوا ہے تو اب اُن کیلیۓ اچھی خبر آنے جا رہی ہے کیونکہ ان کیلیۓ ایک نیا منصوبہ ایک اہم ادارے کی جانب سے جاری ہوا ہے جس کے تحت ان کو مختلف Fields میں Adjust کیا جا سکتا ہے اور مزید اب ان اسائلم سیکرز کو کیا کرنا پڑے گا تو اس حوالے سے مکمل Detail آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کریں گے 

 تو اس نیوز کی تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں ورکرز کی کمی ابھی بھی درکار ہے جس کی وجہ سے انگلینڈ کے بڑے ادارے کی جانب سے اہم مطالبہ کیا گیا ہے جو کہ یہ ادارہ Migration Advisory Committee ہے جنہوں نے یہ مشورہ دیا ہے کہ اس وقت Health & Care سیکٹر میں بڑی تعداد میں ورکرز کی Shortage کا سامنا ہے اور کچھ شعبے جیسا کہ HGV Drivers کی بھی کمی درکار ہے تو ان کی ایک Shortage Occupation لسٹ بنائی جائے اور پھر اس کمی کو پورا کرنے کیلیۓ ایک پروگرام ڈیزائن کیا جائے تاکہ اس کے تحت اسائلم سیکرز کو ورک ویزا حاصل کرنے میں مدد ملے اور اس کمی کو بھی پورا کیا جا سکے کیونکہ اگر دیکھیں تو جون 2021 کے اختتام تک تقریباً 56,600 پناہ کی درخواستیں ابتدائی فیصلے کیلیۓ زیر التو تھیں جن میں سے 75 فیصد 6 ماہ سے زیادہ عرصے سے انتظار کر رہے ہیں اور مزید اس ادارے کی جانب سے حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اسائلم سیکرز کو کام کی اجازت پر لگی پابندی پر نظرثانی کریں اور امیگریشن قوانین کو نرم کریں تاکہ مختلف شعبوں میں بڑھتی ہوئی کمی کی مشکلات کو دور کیا جا سکے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے