انگلینڈ میں پریتی پٹیل جو کہ امیگرنٹس پہ سخت قانون عائد یعنی کہ لاگو کرتی رہتی ہیں اور ان قانون میں سے ایک ایسا اہم قانون جو کہ پریتی پٹیل کا برُی طرح ناکام ہوا ہے کیونکہ انگلینڈ میں 24 گھنٹوں کے دوران 1000 امیگرنٹس کشتیوں کے ذریعے داخل ہوئے ہیں اور اب اسی وجہ سے پریتی پٹیل پہ اپوزیشن پارٹی کی طرف سے کافی تنقید کی جا رہی ہے تو اب اس حوالے سے انگلینڈ حکومت کی جانب سے آف شور سنٹر بنائیں جائیں گے جیسا کہ ڈنمارک نے ان سنٹر کو بنانا شروع کر دیا ہے تو اب انگلینڈ بھی اس طرح کے نظام کو بنانے کا سوچ رہا ہے کیونکہ جب سے فرانس کے ساتھ حالات خراب ہوئے ہیں جس کے بعد چینل کراسنگ میں بھی تیزی دیکھنے کو ملی ہے تو اب اس وجہ سے آف شور سنٹر بنانے کے بعد امیگرنٹس کو وہاں پہ منتقل کیا جا سکتا ہے اور پھر وہاں پہ اُن پر کیس دائر کیۓ جائیں اور اگر وہ اہل ہوں گے تو پھر اُس کے بعد اُن کو انگلینڈ میں لایا جائے یا پھر اہل نہ ہونے کی صورت میں اُن کو وہاں سے ہی یعنی کہ سنٹر سے ہی ڈی پورٹ کر دیا جائے لیکن یہ واضح رہے کہ ابھی حکومت نے یہ اعلان جاری نہیں کیا کہ آیا یہ سنٹر کس جگہ پہ بنائیں جائیں گے لیکن یہ بتایا گیا ہے کہ اس پہ عمل ضرور کیا جا رہا ہے
0 تبصرے