اٹلی میں اطالوی حکومت کی طرف سے مدد دی جاتی ہے جس کو آر۔ڈی۔سی یا ریدیتو دی چیتادینسا کے نام سے جانا جاتا ہے جس کا آغاز 2019 میں شروع ہوا تھا اس اسکیم اور امداد سے متعلق ایک نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے اور اٹلی میں بڑے پیمانے پر کاروائی شروع ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اطالوی حکومت کی طرف سے غریبوں کیلئے ایک اسکیم شروع کی گئی تھی جس کو ریدیتو دی چیتادینسا کا نام دیا گیا تھا۔جس کے تحت ایسے افراد جن کی ماہانہ آمدن 780 یورو سے کم تھی اور انہیں اکیلا ہونے کی صورت میں 780 یورو اور دو بچے ہونے کی صورت میں 1300 یورو تک کی امداد کی سہولت دی گئی تھی۔لیکن اب ایک بار پھر سے اٹلی میں غریبوں کے نام پر جاری ہونے والی سرکاری امداد فراڈ کے ذریعے ہضم کرنے کا اسکینڈل سامنے آیا ہے تازہ ترین نیوز کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ پانچ ہزار ایسے لوگوں کے کیسز سامنے آئے ہیں جنوں نے جعلی ڈاکومنٹس کے ذریعے ریدیتو دی چیتادینسا سے فائدہ حاصل کیا ہے جو کہ تقریباً 20 ملین یورو کی رقم بنتی ہے اور یہ پانچ ہزار لوگ جنوں نے حکومت سے فراڈ کیا ہے ان میں بیشتر کروڑ پتی افراد ہیں جن کی اٹلی میں ذاتی جائیداد اپنی مہنگی کاریں اور کروز شپز ہیں اور حکومتی امداد میں جعلسازی سے پیسے حاصل کرتے رہیں ہیں جب کہ خیال رہے کہ تحقیقات کرنے پر اٹلی کے 5 ریجن کمپانیا پولیا آبروزو مولیزے اور بزلیکاتا شامل ہیں اور ان پانچ ہزار لوگوں کی نشان دہی بھی ان ہی ریجن میں ہوئی ہے۔
0 تبصرے