انگلینڈ میں پریتی پٹیل کی جانب سے ایک نیا قانون بنایا گیا تھا جسے سٹاپ اینڈ سرچ کا نام دیا گیا تھا اور یہ قانون جو کہ نہایت ہی سخت قانون تھا جس میں انگلینڈ کی پولیس کو بہت سے اختیار دیئے گئے جس کے تحت وہ کسی بھی جگہ پہ کسی بھی افراد کو روک کر اُن کی چیکنگ کر سکیں تو یہ جو قانون تھا تو وہ کافی عجیب تھا جو کہ ہیومن رائٹ کے خلاف تھا اور اس سے پہلے مختلف ادارے اس قانون سے متعلق خاموش رہے لیکن ابھی اس حوالے سے یہ دیکھا گیا ہے کہ اب اس نئے قانون کے تحت پولیس کافی متحرک ہو چکی ہے اور اب اس حوالے سے خاموشی اختیار کرتے ہوئے اور اس قانون کو اپناتے ہوئے کافی چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے یعنی کہ اب آپ کہیں پہ بھی جا رہے ہیں جیسا کہ بازار وغیرہ جاتے ہیں یا پھر سٹریٹ میں سے جاتے ہیں تو آپ کو پولیس روک کے آپ کے شناخت یعنی کہ آپ کی چیکنگ کرنا شروع کر دے گئی تو اب اس قانون سے متعلق نیا قدم یہ اُٹھایا گیا ہے جو کہ تنظیم کی طرف سے عدالت میں اس حوالے سے کیس دائر کیا گیا ہے کہ آیا اس قانون کو ختم کیا جائے اور یہ بھی واضح رہے کہ پریتی پٹیل کی جانب سے اس قانون کو پاس کروایا گیا تھا جس کے بعد اس قانون پہ تنقید ہونے پر اس پر عمل روک دیا گیا تھا لیکن اب دوبارہ سے اس قانون پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے
0 تبصرے