اٹلی میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ پھر سے مشکل سب کیلیۓ

اٹلی میں رہنے والوں کیلئے ایک بار پھر سے مشکل جہاں گرین پاس کی شرائط لازم ہے اُدھر ہی ایک دفعہ پھر سے لاک ڈاؤن کی پابندی لاگو ہونے کا اٹالین حکومتی فیصلہ ہو گیا ہے آج کے اس بلاگ کے ذریعے آپ کو اس نئے قانون اور فیصلے کی مکمل تفصیل بتائیں گئے۔ 


 تفصیلات کے مطابق اور اطالوی خبر ایجنسی انساء کے مطابق اطالوی گورنمنٹ نے ایک بار پھر سے اٹلی میں لاک ڈاؤن کی پابندی عائد کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے جس سے اٹلی میں رہنے والے لاکھوں افراد متاثر ہوں گئے۔اٹلی جہاں اس وقت گرین پاس کو اٹلی میں رہنے والے ہر فرد پر لازم قرار دیا ہوا ہے اُدھر ہی ایک بار پھر سے لاک ڈاؤن ہونے جا رہا ہے اطالوی ہیلتھ منسڑ اور ویزاعظم کے متفقہ فیصلے اور رضا مندی سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے اور یورپی ملک آسٹریا کو مدنظر رکھتے ہوئے اطالوی سرکار نے بھی فیصلہ لیا ہے۔اس نئے لاک ڈاؤن کے فیصلے سے سب سے زیادہ وہ لوگ متاثر ہوں گئے جو کہ گرین پاس کے لازمی قانون کے خلاف ہیں اور ابھی تک اٹلی میں رہتے ہوئے اُنھوں نے کویڈ ویکسین نہیں لگوائی یہ لاک ڈاؤن خاص طور پر ایسے افراد کیلئے ہو گا اور اطالوی پولیس آپ کو کسی بھی جگہ پر روک کر آپ سے آپ کا گرین پاس پوچھ سکتی ہے اور گرین پاس نہ ہونے کی صورت میں آپ کو جرمانہ اور لاک ڈاؤن کی شرائط سے گزرنا ہو گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے