انگلینڈ ہوم آفس کی جانب سے ایسے ورک ویزے کے بارے میں بڑی اور اہم اپڈیٹ جاری کی گئی ہے جس میں آپ کو کسی بھی قسم کی جاب آفر کی ضرورت نہیں پڑے گئی یعنی کہ آپ لوگوں بغیر جاب آفر کے انگلینڈ میں آنے کے لیۓ 2 سال کا ورک ویزا حاصل کر سکیں گے اور مزید اس ویزے کو اپلائی کرنے کے لیۓ ضروریات کو بھی آسان رکھا گیا ہے اور اس ویزے کی بیس پہ آپ انگلینڈ میں سیٹل بھی ہو سکتے ہیں تو چلیئے اس ویزے کے بارے میں آپ کو مکمل تفصیل بتا دیں کہ آیا یہ ویزا کیسے اپلائی کرنا ہے
تو اس نیوز کی تفصیلات کے مطابق 2 سال کا ویزا جس کا نام یوتھ موبیلیٹی اسکیم ہے اور اس ویزے کے بارے میں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ویزا ابھی شروع نہیں ہو گا تو میں سب سے پہلے آپ کو واضح کرتا ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے کیونکہ یہ نیوز باقاعدہ طور پہ ہوم آفس کی جانب سے جاری کی گئی ہے اور اب اس ویزے کے بارے میں واضح طور پہ بتا گیا ہے کہ ویزے کو اپلائی کرنے کے لیۓ آپ کی عمر 18 سال ہونی چاہیے اور مزید اس میں صاف صاف بتایا گیا ہے کہ آپ کے پاس فنڈ بھی ہونے چاہیے 28 دن کے جو کہ 2530£ جو کہ انڈیا کرنسی میں تقریبا ڈھائی لاکھ روپے بنتے ہیں اور مزید اس کے علاوہ آپ کے پاس ٹی بی سرٹیفیکٹ ہونا چاہیے کیونکہ جو بھی لوگ انڈیا سے آ رہے ہیں تو یہ سکیما اُن کیلیۓ بھی کھلی ہے جس میں انڈیا سے لوگ انگلینڈ میں 2 سال کے لیۓ کام کر سکتے ہیں اور انگلینڈ کے لوگ انڈیا میں جا کے کام کر سکتے ہیں بغیر جاب آفر کے۔ اور یہ کوٹہ بیس سسٹم پہ ہے یعنی کہ 3 ہزار اس میں سیٹ دستیاب ہیں تو جو لوگ پہلے اپلائی کرتے ہیں اور جو اس کوٹے میں آ جاتے ہیں تو وہ لوگ 2 سال کا ویزا حاصل کر کے انگلینڈ میں جا کے جاب کرنے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی انکم بھی حاصل کر سکیں گے اور مزید اس کے علاوہ ویزا فیس جو کہ 244£ کی ہے جو آپ نے ادا کرنی ہے
تو اس ویزے کو اپلائی کرنے کے لیۓ آپ 6 ماہ پہلے ویزے کو اپلائی کر سکتے ہیں یعنی کہ آپ جنوری میں اپلائی کرتے ہیں اگر آپ کو جولائی میں آنے ہے تو جی ہاں اس ویزے کو حاصل کرنا یعنی کہ 2 سال کے ویزے پہ آپ انگلینڈ میں جاب بھی تلاش کر سکتے ہیں وہاں پہ گھوم بھی سکتے ہیں اور اگر آپ کو جاب مل جاتی ہے تو پھر آپ انگلینڈ میں سیٹل بھی ہو سکتے ہیں
0 تبصرے