انگلینڈ نے آخر بڑی خوشخبری جاری کر دی ہے کیونکہ بہت سے یورپی لوگ ایسے تھے جنہوں نے سیٹلمنٹ اسٹیٹس میں اپلائی کیا لیکن اس کے باوجود اُن کے کیسز مسترد ہوئے تو اب ایسے تمام لوگوں کے لیۓ بڑی خوشخبری انگلینڈ کی حکومت نے جاری کر دی ہے اور اس کا ایک باقاعدہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے
تو اس نیوز کی تفصیلات کے مطابق ایسے یورپی شہری جو تیس جون سے پہلے برطانیہ کا سیٹلمنٹ اسٹیٹس اپلائی نہیں کر سکے ان کے لئے حکومت برطانیہ نے اسٹیٹس اپلائی کرنے کی تاریخ انتیس مارچ 2022 تک بڑھا دی ہے اور اب جو بھی لوگ پریشان اور جن کے کیسز مسترد ہوئے تھے تو اب اُن کے لیۓ ایک بار پھر انگلینڈ کی حکومت نے بڑا موقع دے دیا ہے جس سے وہ لوگ بھرپور استفادہ حاصل کر سکتے ہیں
بشرطیکہ
1- آپ اکتیس دسمبر ۲۰۲۰ سے پہلے برطانیہ میں موجود تھے
2- اسی طرح یورپی شہریوں کے فیملی ممبران جو برطانیہ نہیں آسکے تو وہ بھی اپلائی کر سکتے ہیں
3- برطانیہ میں مقیم یورپی بچوں کے پرائمری کیریر والد یا والدہ
4- برطانوی شہری جو یورپ میں رہائش پذیر تھے اور ان کے غیر برطانوی فیملی ممبر جو کورونا کی وجہ سے تیس جون سے پہلےبرطانیہ منتقل نہ ہو سکے
تو اس کیٹیگری کے تحت اپلائی کرنے کے لئے آپ کو ثابت کرنا ہوگا کہ کسی مجبوری کی وجہ سے آپ تیس جون سے پہلے اپلائی نہیں کر سکے تو اب یہ ایک اچھی خوشخبری حکومت برطانیہ نے تمام یورپی لوگوں کو دی ہے جو کہ اس سکیم میں اپلائی نہیں کر سکے اور جن کے کیسز مسترد ہوئے تو اُن کو بڑا موقع آخر مل گیا ہے
0 تبصرے