برطانیہ کا افغانستان کے لیے امداد بڑھانے کا اعلان
پاکستان کے دورے پر گئے برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا کہ افغانستان کے لیے 3 کروڑ پاؤنڈ امداد کی پہلی قسط آج ہی جاری ہو جائے گی، امداد اس لیے جاری ہے کہ افغانستان کے حالات تباہی کی طرف نہ جائیں۔
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈومینک راب نے افغانستان سے برطانوی باشندوں کے انخلا پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
برطانوی وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہو، پاکستان اور بھارت کو کشمیر کے مسئلے پر بات چیت کرنی چاہیے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیر خارجہ سے باہمی تعلقات اور افغانستان پر بات ہوئی ہے، برطانوی وزیر خارجہ کے پاکستان کو کورونا سے متاثرہ ممالک کی ریڈ لسٹ میں رکھنے کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔
پاکستان کو رید لسٹ میں ڈالے جانے سے متعلق ڈومینک راب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فیصل سلطان کی برطانوی حکام کے ساتھ کورونا کے ٹیکنیکل معاملات پر بات ہو گی، پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیصلہ ٹیکنیکل گراؤنڈ پر لیا جا سکے گا۔
0 تبصرے