ملکہ کا انتقال ہو جائے تو انگلینڈ میں کیا کچھ تبدیلیاں مکمل کی جا چکی ہیں

ملکہ کا انتقال ہوجائے تو؟ برطانیہ میں کیا کچھ تیاریاں پہلے سے مکمل کی جاچکی ہیں؟ حیران کن تفصیلات لیک ہوگئیں ملکہ برطانیہ الزبتھ 95سال کی ہو چکی ہیں اور اس عمر میں وہ برطانوی تاریخ کی طویل ترین عمر پانے والی اور طویل ترین عرصے تک بادشاہت کی باگ ڈور سنبھالنے والی فرد (ملکہ یا بادشاہ)بن چکی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ان کے شوہر نامدار شہزادہ فلپ اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔


 ملکہ برطانیہ کی موت کے بعد کی رسومات کی مشق بھی گزشتہ کئی سالوں سے کی جا رہی ہے جس کی کچھ معلومات اب لیک ہو کر منظرعام پر آ گئی ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ملکہ الزبتھ کی موت پر لاکھوں کی تعداد میں سوگوار عوا م کے دارالحکومت لندن آنے کی توقع ہے، چنانچہ اس پہلو کو بھی ان کی آخری رسومات کی پریکٹس میں مدنظر رکھا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیک ہونے والی معلومات سے پتا چلا ہے کہ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کی پریکٹس کو ’آپریشن لندن برِج‘ (Operation London Bridge)کا خفیہ نام دیا گیا ہے۔ سالہا سال سے ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات کی مشق کی جا رہی ہے تاکہ جب ملکہ برطانیہ دنیا سے رخصت ہوں تو ان کے آخری سفر کے حوالے سے کوئی انتظامی غلطی نہ ہو۔ لیک ہونے والی معلومات کے مطابق اب اس پریکٹس میں کورونا وائرس کی وباءاور موجود عالمی و ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر کچھ تبدیلیاں لائی گئی ہیں اور کچھ نئی چیزیں شامل کی گئی ہیں۔اس مشق سے اندازہ ہوتا ہے کہ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات 10دن تک جاری رہیں گی۔ لیک ہونے والی معلومات کے مطابق جونہی ڈاکٹرز ملکہ الزبتھ کی موت کی تصدیق کریں گے، وزیراعظم، تمام سینئر وزراءاور لیڈر آف دی اپوزیشن کو اس کی خبر کی جائے گی۔


اس حوالے سے کی جانے والی ٹیلی فون کالز کا سکرپٹ تیار کیا جا چکا ہے۔ جونہی ملکہ الزبتھ کے پرائیویٹ سیکرٹری وزیراعظم کو ان کی موت کی خبر دیں گے، اس کے فوری بعد درجنوں کالز شروع ہو جائیں گی اور سینئر عہدیداروں کو ملکہ برطانیہ کی موت خبر کی جائے گی۔پورے ملک میں پرچم سرنگوں کر دیا جائے گا اور توپیں ملکہ کو سلامی دیں گی۔ تمام جدید حکومتی علامات یک لخت تبدیل ہو کر سوگواریت کی عکاس بن جائیں گی۔ وزیراعظم نئے بادشاہ کے ساتھ ملاقات کریں گے، نئے بادشاہ جو کہ ممکنہ طور پر چارلس سوئم ہوں گے، قوم سے ٹی وی اور ریڈیو پر پہلا خطاب کریں گے۔ ان تمام دنوں میں پورے ملک میں ہائی الرٹ رہے گا۔لندن میں ہجوم کو سنبھالنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ اس دوران جو ہفتہ وار چھٹیاں آئیں گی ان میں بینک کھلے رکھے جائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments