سکاٹ لینڈ میں پاکستانی خاتون ہنی مون کے دوران پہاڑ سے گر کر؟

سکاٹ لینڈ میں پاکستانی نژاد دلہن ہنی مون کے دوران پہاڑ سے گر کر موت کے منہ میں چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اس 31سالہ دلہن کی شناخت فوزیہ جاوید کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے شوہر کے ہمراہ ہنی مون کے لیے ایڈنبرا گئی تھی جہاں وہ آرتھرز سیٹ سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔


 فوزیہ کے شوہر کی طرف سے اسے حادثہ قرار دیا جا رہا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ان کی نظر میں مشکوک ہے اور وہ تحقیقات کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بلند چٹان سے گرنے کے بعد ایمرجنسی سروسز جائے وقوعہ ’ہولی روڈ پارک‘ پہنچیں جہاں فوزیہ انتہائی تشویشناک حالت میں پڑی تھی۔ پیرامیڈکس نے اسے بچانے کے جتن کیے لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے