انگلینڈ میں بلی کا بڑا کارنامہ مالکن کی جان بچ گئی

لندن: برطانیہ میں ایک پالتو بلی کی ’میاؤں‘ نے اس کی 83 سالہ مالکن کو اس وقت بچالیا جب اس کی پکار سے مددگار عملہ کی توجہ اس خاتون کی طرف مبذول ہوئی۔ برطانیہ کے علاقے کورن ویل میں جب بوڑھی خاتون گھر سے نکلیں تو 70 فٹ نیچے ایک چشمے میں جاگریں۔ 


ان کی پالتو بلی بھی ان کے ساتھ تھیں جو فوراً حادثے کے مقام پر دوڑی اور وہاں جاکر اپنی مخصوص آواز میں پکار شروع کردی۔ جب خاتون ایک گھنٹے تک واپس نہ آئیں تو پڑوسیوں نے مدگار اداروں سے رابطہ کیا۔ اس کے بعد پولیس نے خاتون کی تلاش شروع کردی انہیں ایک مقام پر بلی کی آواز سنائی دی جو نہ صرف تیز تھی بلکہ اس میں بے تابی کا عنصر بھی تھا۔ اس طرح ’پیرن‘ نامی بلی کی آواز سے پولیس خاتون تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔ ریسکیو عملے نے ہیلی کاپٹر ایمبولینس منگوائی اور خاتون کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اب علاج کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس انتظامیہ کے مطابق بلی کی وجہ سے خاتون کا سراغ لگانے میں مدد مل سکی۔ اگر بوڑھی خاتون کی نشاندہی نہ ہوتی تو اس کے بہت افسوسناک نتائج برآمد ہوسکتے تھے۔ پولیس نے بلی کو اس واقعے کا ہیرو قرار دیا ہے اور اس کے احساس کی تعریف کی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے