انگلینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کے مسئلہ حل کیلیۓ ورچوئل کھلی کچہری

لندن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے ہائی کمشنر کی ورچوئل کھلی کچہری برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان نے پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ ساتویں ورچوئل کچہری کا انعقاد کیا تاکہ ان کے مسائل سن کر فوری ازالے کو یقینی بنایا جا سکے۔ 


 کمیونٹی کے ارکان کی ایک بڑی تعداد نے ورچوئل کچہری میں شرکت کی اورویزوں ، نائیکوپ، پاسپورٹس اور پاکستان میں املاک کے حوالے سے اپنے مسائل پیش کئے ۔ ہائی کمشنر نے بعض مسائل کے فوری طور پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں اور انہیں یقین دلایا کہ باقی مسائل پاکستان میں متعلقہ حکام تک پہنچا کر حل کرائے جائیں گے۔ انہوں نے خدمات کی بہتری کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی تجاویز کا بھی خیر مقدم کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے معلوم کیا کہ پاکستان کو برطانیہ کی سفری ریڈ لسٹ سے کب نکالا جائے گا۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ وہ اس معاملے پر متعلقہ برطانوی حکام سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش سفری مشکلات کے پیش نظر پاکستان کو گرین لسٹ میں شامل کرانا ان کی ترجیح ہے۔ کمیونٹی کے اراکین نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے میں وزیراعظم کے سٹیزن پورٹل کی بہترین کارکردگی کو بھی سراہا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے