انگلینڈ میں 23 اگست اہم ہو گئی بکنگ کرنے کا موقع

انگلینڈ میں 16 اور 17 سالہ بچوں کو 23 اگست تک کوویڈ 19 ویکسین دی جائے گی انگلینڈ میں 16 اور 17 سال کے بچوں کو 23 اگست تک کوویڈ۔19 ویکسین دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں 16 اور 17 سال کے تمام بچوں کو اپنی پہلی کورونا وائرس ویکسین کی پہلی خوراک 23 اگست تک بک کروانے کا موقع دیا جائے گا۔ 


 وزیر صحت نے کہا کہ اس تاریخ تک ویکسین کی پیشکش سے نوجوانوں کو اگلے مہینے سکول یا کالج شروع کرنے سے پہلے وبا سے کچھ تحفظ مل سکے گا۔ این ایچ ایس انگلینڈ کی طرف سے واک ان سائٹ فائنڈر آن لائن سکیم شروع کی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو ان کے قریبی ویکسین سنٹر کا پتہ لگانے میں مدد ملے۔ اس عمر کے نوجوانوں کو اس مہینے کے شروع میں سب سے پہلے ویکسین کی پیشکش کی گئی تھی لیکن بڑی عمر کے گروپوں کے برعکس دوسری خوراک کا شیڈول نہیں کیا جا رہاہے۔ محکمہ صحت نے بتایا ہےکہ 16 اور 17 سال عمر کے افراد کو ٹیکسٹ یا لیٹر کے ذریعے یا تو ویکسین کے لئے مدعو کیا جائے گا یا پھر جی پی کے ذریعے ملاقات یا واک ان سنٹر میں ویکسین لگوانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ ویلز میں بھی دعوت نامے بھیجے جا رہے ہیں جبکہ شمالی آئرلینڈ میں، واک ان سنٹرز اب بڑے نوعمروں کے لئے کھلے ہیںاور سکاٹ لینڈ میں وہ خود کو آن لائن رجسٹر کروا سکتے ہیں۔


 16 اور 17 سال کی عمر کے لاکھوں افراد پہلے ہی پہلی خوراک لے چکے ہیں۔ اسے 23 اگست تک مکمل کرنے کا مطلب یہ ہوگا کہ نئی مدت کے شروع ہونے سے پہلے ان کے لئے استثنیٰ پیدا کرنے کے لئے دو ہفتے باقی ہیں۔ 12 سے 15 سال کی عمر کے وہ لوگ، جو طبی لحاظ سے کمزور ہیں یا دوسروں کے ساتھ رہتے ہیں، جس میں کورونا وائرس سے شدید بیمار ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے، ان کو بھی اس تاریخ تک اپنی ویکسین کے لئے مدعو کیا جا رہا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے