برطانیہ کا 20 ہزار افغان مہاجرین کو آباد کرنے کا اعلان
برطانیہ نے 20 ہزار افغان مہاجرین کو آباد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے سال 5 ہزار افغان مہاجرین آباد ہونے کے اہل ہونگے، جن میں خواتین اور لڑکیوں کو ترجیح دی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کی صورت حال پر غور کیلئے برطانوی پارلیمنٹ کا اجلاس بھی ہوگا۔
0 تبصرے