انگلینڈ نے ایک اور ملک کو ریڈ لسٹ سے نکل دیا بڑی خبر آ گئی

متحدہ عرب امارات برطانوی ریڈ لسٹ سے نکل گیا، پروازوں کی بحالی کا اعلان اماراتی ایئرلائن(ایمریٹس) نے دبئی سے گلاسگو کے لیے پروازوں کی بحالی کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن نے دبئی سے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلوسگو کے لیے پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا ہے، ہفتے میں چار پروازیں چلائی جائیں گی۔ 


 رپورٹ کے مطابق ایئرلائن کا کہنا ہے کہ امارات ایئر کی پرواز ٹی کے 27 ، اتوار، منگل، بدھ اور جمعے کو دبئی سے گلاسگو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے اڑان بھرے گی جبکہ ستمبر سے گلاسکو کے لیے پروازیں یومیہ ہو جائیں گی۔ دوسری جانب برطانوی حکومت نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کو ریڈلسٹ سے نکال کرایمبر لسٹ میں شامل کیا ہے جس پر عمل درآمد ہفتے سے ہوگیا۔ امارات سے برطانیہ جانے والے مسافر ہوٹل قرنطینہ سے مستثنی ہوں گے۔ امارات ایئر میں کمرشل آپریشن کے ایگزیکٹیوچیئرمین عدنان کاظم کا کہنا ہے کہ فضائی کمپنی برطانیہ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے، اس کے خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے اور دونوں ممالک کے سفری معاملات میں بھی بہتری آئے گی۔ 

 انہوں نے کہا کہ یو اے ای سے تعلق رکھنے والے والدین سفر میں دلچسپی لے رہے ہیں جن کے بچے برطانیہ کی یونیورسٹیوں، کالجوں اور اسکولوں میں تعلیم جاری رکھنے اور داخلہ لینا چاہتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں ویکسین کا پروگرام عالمی سطح پر کامیاب ترین ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے