انگلینڈ میں کھانا ڈلیور بوائے نے حاملہ خاتون کی ڈلیوری کر دی

برطانیہ میں کھانا ڈلیورکرنےوالے بوائے نے حاملہ خاتون کی ڈلیوری کرادی بعض اوقات حادثات ہوتے ہوتے رہ جاتے ہیں،اورکہاں جاتا ہے کہ اگر آپ وقت پر نہ آتے تو یہ ہو جاتا،کوئی نقصان ہو جاتا،لیکن برطانیہ میں ڈلیوری بوائے لکی ثابت ہوا


 تفصیلات کے مطابق لندن میں کھانا ڈلیوری کرنے والے شخص پیری ریان سامان ڈلیور کرنے گئے مگر ایک حاملہ خاتون کی ڈیلیوری کرا کر آگئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیری ریان ایک گھر میں سامان ڈلیوری کیلئے گئے تو انہیں ایک گھر میں سے عورت کے چیخنے کی آوازیں سنائی دیں، انہوں نے گھر میں جھانکا تو قریبا تیس سال کی عورت زمین پر لیٹی تڑپتی نظر آئی ۔ پیری ریان نے خاتون سے استفسار کیا کہ کیا معاملہ ہے مگر وہ بتا نہ پائی جس پر ریان خود سمجھ گئے کہ ننھا مہمان دنیا میں آنے کا وقت ہو گیا ہے ، انہوں نے پیرامیڈیکل کو فون کیا ، اسی دوران خاتون کا شوہر بھی آگیا اور پیری ریان نے فون پر ہی مڈوائف سے ہدایات لیں اور خاتون کے شوہر کو سمجھائیں ، اس طرح ان دونوں کی کاوشوں سے ایک پیاری سے بچی کی کامیاب ڈلیوری ہو گئی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے