انگلینڈ سے آئی بڑی خبر کن کیلیۓ ویکسین ہوئی لازمی

لندن: برطانوی ماہرین صحت نے سولہ اور سترہ سال کے نوجوانوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کے تجویز پیش کردی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین صحت نے تجویز دی ہے کہ 16 اور 17 سال کے نوجوانوں کو بھی کورونا ویکسین لگوا لینی چاہیئے۔ 


 برطانیہ کی مشترکہ کمیٹی برائے ویکسی نیشن اور امیونائزیشن (جے سی وی آئی) نے گزشتہ ماہ اس فیصلے پر عمل درآمد روکتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ابھی تک کم عمر نوجوانوں میں کورونا ویکسین کے فوائد اور اس سے لاحق خطرات کی جانچ کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگر اس تجویز پر عمل درآمد کیا گیا تو تقریباً 14 لاکھ نوجوان کورونا ویکسین سے مستفید ہوسکیں گے، تاہم ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ اس پر عمل درآمد کا آغاز کب سے ہوگا۔ وائٹ ہال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی وزرا کی جانب سے جے سی وی آئی کے اس مشورے کو منظور کرنے کی توقع ہے اور جلد ہی اس کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے