انگلینڈ کی گرین لسٹ میں سعودی عرب شامل ہو رہا؟

سعودی عرب کا برطانیہ کی ’گرین لسٹ‘ میں شامل ہونے کا امکان سعودی عرب کو برطانوی سفری ضابطوں کی گرین لسٹ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ 


 برطانوی اخبار آئی نیوز کے مطابق سعودی عرب کو مبینہ طور پر برطانیہ کی گرین واچ لسٹ کے لیے مختص کر دیا گیا ہے جس کے بعد مکمل ویکسین لگوانے والے مسافروں کو برطانیہ واپسی پر قرنطینہ کیے بغیر داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’گرین واچ لسٹ‘ میں سعودی عرب کے علاوہ دیگر چار ممالک بھوٹان، فرنچ پولینیسا، نارتھ میسیڈونیا اور ناروے شامل ہیں۔ برطانیہ کی ایک نمایاں کنسلٹنسی فرم پی سی ایجنسی نے بھی کہا ہے کہ چند ممالک کو کورونا انفیکشن کی تازہ ترین شرح کو دیکھتے ہوئے برطانیہ کے سفری ضابطوں کی گرین کیٹگری میں شامل کرنے کی توقع ہے۔ پتا چلا ہے کہ جرمنی، پولینڈ، کینیڈا، آسڑیا، بوسنیا، چیک ریپلک، ہنگری، لتھوانیا، سلوواکیا، سلووینیا، رومانیہ سمیت 12 ممالک کے ’گرین واچ لسٹ‘ میں شامل ہونے کا امکان ہے ۔ خیال رہے کہ برطانوی حکومت ہر تین ہفتے بعد اپنے ٹریفک ٹریول سسٹم کا جائزہ لیتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے