افغانستان ناکام ریاست بن سکتا برطانوی وزیر دفاع کا خدشہ

افغانستان ناکام ریاست بن سکتا ہے، برطانوی وزیر دفاع کا خدشہ برطانوی وزیر دفاع بین ویلس نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ افغانستان ناکام ریاست کا درجہ اختیار کرسکتا ہے اور عین ممکن ہے کہ القائدہ کو ایک بار پھر ملک میں پنپنے کا بھرپور موقع میسر آ جائے۔


 برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے القائدہ کے حوالے سے کہا کہ ''میں انتہائی فکرمند ہوں، کیونکہ ناکام ریاستیں دراصل اس قسم کے لوگوں کی افزائش گاہیں بن جایا کرتی ہیں''۔ اس سے چند ہی گھنٹے قبل ویلس نے اعلان کیا تھا کہ 4000 سے زائد برطانوی شہریوں اور 2000 پر مشتمل افغان باشندوں کے محفوظ انخلا کے لیے برطانیہ اپنی لڑاکا فوج کا ایک چاق و چوبند دستہ کابل روانہ کر رہا ہے۔ یہ 2000 افغان شہری وہ لوگ ہیں جنھوں نے برطانوی افواج کی افغانستان میں کسی نہ کسی حیثیت میں معاونت کی تھی اور اب انہیں یہ خدشہ ہے کہ کہیں طالبان ان کے خلاف انتقامی کارروائی نہ کریں۔ 

 گزشتہ ماہ افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا سے قبل، ملک میں برطانیہ کے 750 فوجی تعینات تھے، جنھیں دوبارہ تعینات کیا جارہا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے