شہزادہ ہیری کی حمایت کرنے پر شہزادی یورجین کو تنقید کا سامنا

شہزادہ ہیری کی حمایت کرنے پر شہزادی یوجین کو تنقید کا سامنا برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کی کزن شہزادی یوجین کو ہیری کی حمایت کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔ 


 میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادی یوجین کی جانب سے ہیری کو دی جانے والی عوامی حمایت برطانوی شاہی خاندان کے لیے مزید مشکلات کھڑی کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق یہ دعوٰی شاہی مبصر ڈینیلا ایلسر نے کیاہے ان کا خیال ہے کہ شہزادی یوجین کی عوامی حمایت سسیکس رائلز کے لیے ’گیم چینجر‘ بن سکتی ہے۔ شاہی مبصر کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ تصور کہ یوجین ، جو کہ برطانیہ شاہی خاندان کے مقبول افراد میں سے ایک ہیں ، واضح طور پرمحل کے معاملات کو متاثر کرسکتی ہیں۔ انہو ں نے یہ بھی کہا کہ مختلف شاہی افراد نے گزشتہ ہفتے ڈچزآف سسیکس کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر آفیشل پوسٹیں شیئر کیں ، لیکن صرف یوجین واحد شاہی شخصیت تھیں جنہوں نے انسٹاگرام پر میگھن مارکل کی 40x40 مہم کی تعریف کی اور ان کی درخواست پر ان کے نئے اقدام کا حصہ بنیں۔

 شاہی مبصر کا کہنا ہے کہ اگر یوجنین نے ہیری کی سوانح حیات لکھنےمیں مدد کرنے کا فیصلہ کیا تو یہ سسیکس کے لیے ایک مکمل گیم چینجر ہوگااور شاہی محل کے لیےبہت بڑی مشکل کا سبب بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوجین اس ساری صورتحال میں ملکہ کے اندرونی معاملات میں خرابی پیدا کرنے والی پہلی شاہی شخصیت ہوں گی اور ایسا کرنے سے سسیکسرائلز کے شاہی خاندان کے بارے میں کیےگئے دعوؤں کو سنجیدگی سے لیاجائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے