انگلینڈ میں پاکستان ریڈ لسٹ معاملہ بڑا اور اچھا فیصلہ متوقع

ریڈ لسٹ میں رکھنے کے معاملے پر نظرثانی کی جائے: آخر کار پاکستان نے برطانیہ کو خط لکھ دیا پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھے جانے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کو خط لکھا ہے جس میں پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھے جانے سے متعلق حقائق پر مبنی اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں۔ 


 منگل کو لکھے گئے خط میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے لکھا ہے کہ ’پاکستان کے وبائی اعداد و شمار خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ ’واضح تضادات‘ کی نشاندہی کرتے ہیں۔‘ فیصل سلطان نے پاکستان اور ایمبر لسٹ میں شامل ممالک کی تقابلی جائزہ رپورٹ بھی خط کے ساتھ ارسال کی ہے۔ خط کے مطابق خطے کہ کچھ ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکال کر ایمبر لسٹ میں ڈالا گیا جبکہ پاکستان تاحال لسٹ میں ہے۔ ’کورونا کے علاقائی اعداد و شمار کے تناظر میں اس فیصلے سے پاکستان اور برطانیہ میں مایوسی ہوئی۔‘ ڈاکٹر فیصل سلطان نے خط میں بتایا کہ پاکستان اپنے ان شہریوں کو سفر کی اجازت نہیں دے گا جو دوسروں کی صحت کے لیے خطرہ ہوں۔

 ڈاکٹر فیصل سلطان نے خط میں مزید لکھا کہ سب سے اہم ملک کا وبا کو کنٹرول کرنے کا مجموعی ریکارڈ ہے۔ کورونا کنٹرول کے تناظر میں بغیر اعداد و شمار سے دھوکہ ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر فیصل نے تجویز دی کہ ’روانگی سے قبل اینٹی جین ٹیسٹ ایئرپورٹ پر کیا جائے‘۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے