برطانوی وزیراعظم سمندر میں تیراکی کرتے ہوئے ڈوبتے ڈوبتے بچے

برطانوی وزیر اعظم سمندر میں تیراکی کرتے ہوئے ڈوبتے ڈوبتے بچے، نیوز رپورٹ برطانوی میڈیا میں حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بورسن جانسن گذشتہ برس موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سکاٹ لینڈ میں سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے کے قریب تھے۔


 بورس جانسن گذشتہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سکالینڈ گئے جہاں انہوں نے شمال مغربی ساحل پر اپنی اس وقت کی دلہن کیری اور بیٹے ویلفرڈ کیساتھ وقت گزارا اور اسی دوران سمندر میں نہانے لگے۔ ساحل سے دور سمندر کے پانی میں تیز لہریں بورس جانسن کو ساتھ بہا کرلے گئیں۔بورس جانسن مناسب حد تک خود بھی ایک مضبوط تیراک ہیں جو جوش میں آکر ساحل سے دور ہوتے گئے مگرنوبت یہاں تک آگئی کہ انہیں بچانے کیلئے مدد کی ضرورت پڑگئی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے