برطانوی اراکین کا بڑا کام پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے پر خطوط

برطانوی اراکین اسمبلی کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے پر خطوط۔ پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے کی وجہ کورونا اعداد و شمار کی عدم فراہمی ہے، برطانیہ برطانوی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی حکام کورونا وائرس کے اعدادوشمار سے آگاہ نہیں کررہے ہیں لہٰذا پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھا گیا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ڈیٹا ٹوئٹر پر دستیاب ہے۔ 


 برطانیہ کے پاکستانی نژاد ارکان پارلیمنٹ نے سوال کیا ہے کہ پاکستان کو اس معاملے میں سفارتی سطح پر کیوں شامل نہیں کیا جاتا۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے ان سے اعدادوشمار طلب ہی نہیں کئے جبکہ یہ اعداد وشمار اسلام آباد میں برطانیہ ہائی کمیشن کو فراہم کئے گئے۔ پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے پر برطانیہ کے پاکستانی نژاد ارکان پارلیمنٹ نے احتجاجی خطوط لکھے ہیں۔ خطوط لکھنے والوں میں لیبر ارکان خالد محمود، محمد یاسین، طاہر علی، افضل خان، لارڈ واجد خان، عمران حسین، یاسین قریشی، پاکستان کے ہائی کمشنر معظم علی خان، ناز شاہ اور ڈاکٹر روزینہ خان شامل ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے