برطانوی ایتھلیٹ کے ٹوکیو اولمپکس کے دوران کیا ہوا

برطانوی ایتھلیٹ کے ٹوکیو اولمپکس کے دوران بُنے گئے سویٹر کی دھوم اولمپکس میں برطانوی تیراک ٹام ڈیلی کی اپنی سوئیوں اور اون کے ساتھ بُنائی کرتے تصویر وائرل ہونے کے بعد اب انہوں نے اپنی تخلیق کی نمائش کر دی ہے۔ برطانوی ایتھلیٹ ٹام ڈیلی نے بالآخر ٹوکیو اولمپکس میں اپنے ہاتھوں سے بُنے گئے کارڈیگین (سویٹر) کو اپنے مداحوں کو دیکھا دیا۔


 اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے گذشتہ ہفتے اس وقت انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی جب اتوار یکم اگست کو خواتین کے تین میٹر سپرنگ بورڈ کا فائنل دیکھتے ہوئے ان کی جامنی رنگ کے ایک ’ڈوگی جمپر‘ بنتے ہوئے تصویر کھینچی گئی۔ پیر دو اگست کو انہیں دوبارہ اپنی سوئیاں اور اون کے ساتھ دیکھا گیا جب وہ اس سے یونین (برطانیہ) کا جھنڈا بُن رہے تھے۔ بعد میں انہوں سوشل میڈیا پر انکشاف کیا کہ یہ ایک کارڈیگن کا حصہ ہے۔ جمعرات پانچ اگست کو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں برطانوی تیراک نے مداحوں کے لیے تیار شدہ سویٹر کی مکمل نمائش کی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے