انگلینڈ ٹریول اپڈیٹ پاکستانی کمیونٹی کا بھرپور احتجاج

برطانیہ کا پاکستان کو بدستور ریڈلسٹ میں برقرار رکھنے کے فیصلہ پر کمیونٹی کا احتجاج اور اظہار افسوس برطانیہ نے نئی ٹریول لسٹ جاری کر دی ہے تاہم پاکستان بدستور ریڈلسٹ میں موجود ہے جس پر لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے بھی مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔ 


 برطانیہ کی جانب سے اپ ڈیٹ کی گئی ٹریول لسٹ کے فیصلے پر لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ہزاروں برطانوی پاکستانیوں کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔ پاکستان ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام ڈیٹا فراہم کرنے کے باوجود پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے کا فیصلہ مساوات اور ٹریول لسٹ کے معیار پر سوالیہ نشان ہے۔ جبکہ برطانیہ کی رکن پارلیمینٹ نازشاہ نے بھی پاکستان کو کورونا کی ریڈ لسٹ میں برقرار رکھنے کے برطانوی حکومت کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔ ایک بیان میں ناز شاہ نے کہاکہ حکومت نے پہلے بھارت کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے معاملے پر بھی تاخیر کی جس کے باعث اسے ڈیلٹا ویرینٹ کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کورونا پھیلاؤ کی کم شرح کے باوجود پاکستان کو مسلسل ریڈ لسٹ میں رکھا جارہا ہے ، 


حکومتی فیصلہ سیاسی بنیادوں پر مبنی ہے جس میں سائنس کو بدستور نظر انداز کیا گیا۔ خیال رہے کہ برطانیہ نے کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کے گڑھ بھارت کو کورونا کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ پاکستان اس فہرست میں بدستور موجود ہے حالانکہ پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بھارت کے مقابلے میں کہیں زیادہ کم ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے