لیباربڑی میں تیار اینٹی باڈیز انگلینڈ میں کویڈ علاج کیلیۓ منظور

لیبارٹری میں تیار اینٹی باڈیز برطانیہ میں کوویڈ علاج کیلئے منظور لیبارٹری میں تیار کردہ اینٹی باڈیز کو برطانیہ میں کوویڈ19 انفیکشن کے علاج کیلئے منظور کرلیا گیا ہے۔ 


نئی دوا رونا پریو کی منظوری برطانیہ کی میڈیسن ریگولیٹری نے طویل تحقیق اور تجربات کے بعد دی ہے۔ ہیلتھ سیکرٹری ساجد جاوید نے کورونا کے علاج کے لیے نئی دوا کی دستیابی کو شاندار خبر قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ جلد این ایچ ایس کے مریضوں کے لیے دستیاب ہوگی۔ میڈیسن ریگولیٹرز کے کلینیکل ٹرائلز کے مطابق رونا پریو پہلی مونو کلونل اینٹی باڈیز کمبی نیشن پروڈکٹ ہے جو انفیکشن کے روکنے، سنگین انفیکشن کے علاج اور ہسپتال میں داخلے کے امکانات کو کم کرے گی۔ 

 مونو کلونل اینٹی باڈیز لیبارٹری میں تیار کردہ پروٹینز ہیں جو مدافعتی نظم میں قدرتی اینٹی باڈیز کی طرح کام کرتے ہیں۔ رونا پرویو کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا گیا تھا۔ اس طریقہ کار کے فیصلے ہونے کے سبب توقع ہے کہ یہ صرف انتہائی خطرے سے دوچار افراد کو ہی فراہم کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے