انگلینڈ میں تیکھی ترین مرچ بازاروں میں

دنیا کی تیکھی ترین انڈین مرچ‘ اب لندن کے بازاروں میں انڈیا جو دنیا بھر میں اپنے مصالحوں کی وجہ سے مشہور ہے، اب اس کی ریاست ناگالینڈ سے ’دنیا کی تیکھی ترین‘ مرچ کو لندن برآمد کیا گیا ہے۔ انڈٰیا کی وزارت تجارت سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’اس مرچ کو انڈین ریاست ناگالینڈ کے ضلع پیرن سے برآمد کیا گیا۔‘ اس کو سکٗوویل ہیٹ یونٹ کی بنیاد پر دنیا کی تیکھی ترین مرچ قرار دیا گیا ہے۔


 سکٗوویل ہیٹ یونٹ مرچ کے اندر موجود جزو ’کیپسیاسن‘ کی مقدار چیک کر کے بتاتا ہے کہ مرچ کتنی تیز ہے۔ ’راجا مرچی‘ جسے ’کنگ چلی‘ بھی کہا جاتا ہے کا دوسرا نام ’بھوت جولوکیا‘ بھی ہے اور اس کے ’جغرافیائی اشارے‘ یا ’جغرافیائی انڈیکیشن‘ (جی آئی) کی تصدیق 2008 میں ہوئی تھی۔ خیال رہے کہ جی آئی سرٹیفیکیشن ان اشیا کے لیے دی جاتی ہے جو کسی مخصوص جغرافیائی مقام پر پائی جاتی ہیں۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’راجا مرچ کو برآمد کرنا مشکل کام تھا کیونکہ یہ جلد خراب ہو جاتی ہے۔‘ سکٗوویل ہیٹ یونٹ کی بنیاد پر اس کا شمار دنیا میں تیکھی ترین مرچوں کی فہرست میں پہلے پانچ نمبروں میں ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ انڈیا کو مصالحوں کا دیس بھی کہا جاتا ہے۔ واسکو ڈے گاما جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سمندر کے راستے انڈیا پہنچے والے پہلے یورپی شخص ہیں، انڈیا کے مصالحے لے کر یورپ گئے تھے۔ اپنی منفرد خوشبو کی وجہ سے یہ مصالحے یورپ میں بہت مقبول ہوئے تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے