انگلینڈ میں گاڑیوں کی نمائش فضائی آلودگی کا صفیایا

سڑک پر چلتے ہوئے فضائی آلودگی کا صفایا کرنے والی کار کا ڈیزائن تیار برطانیہ میں گاڑیوں کی سالانہ نمائش ’گڈ وڈ فیسٹیول آف اسپیڈ‘ میں برطانوی ڈیزائنر تھامس ہیتھرک کی جانب سے ایک منفرد بجلی سے چلنے والی گاڑی کی پیش کی گئی جو سڑک پر چلتے ہوئے فضائی آلودگی کا بھی صفایا کرے گی۔ ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ چین کے آئی ایم موٹرز نے ان سےگاڑی کو ڈیزائن کرنے کے حوالے سے رابطہ کیا تھا جس پر چینی کمپنی نے کہا کہ انہیں ایسے ڈیزائنر کی تلاش ہے جس نے کبھی کار ڈیزائن نہ کی ہو ۔

 
‎ان کا کہنا تھا کہ چین میں 2023 سے اس گاڑی کی پیداوار پر کام کیا جائے گا اور تقریباً 10 لاکھ گاڑیاں تیار کی جائیں گی۔ ‎گاڑی کے ڈیزائنر تھامس ہیتھرک نے اگرچہ اس سے قبل لندن روٹ ماسٹر بس کو ڈیزائن کیا ہے تاہم کار پہلی بار ڈیزائن کی ہے۔ ‎کچھ ناقدین نے اسے ناکام تجربہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ گاڑی کبھی بھی ایک کانسیپٹ کار سے زیادہ کا درجہ حاصل نہیں کرسکے گی۔ ‎کارڈف بزنس اسکول کے پروفیسر پیٹر بیل نے اس گاڑی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ یہ گاڑی پریشانیوں کو حل کرنے میں اپنا کوئی کردار ادا کرسکتی ہے۔ ‎ادھر تھامس ہیتھرک کا کہنا ہے کہ گاڑی کی پہلی نمائش چین کے شہر شنگھائی میں لگے کار میلے میں کی گئی تھی جس کی ممکنہ قیمت 40 ہزار برطانوی پاؤنڈ یعنی تقریباً 90 لاکھ پاکستانی روپے ہوگی۔ ‎انہوں نے بتایا کہ ایک گاڑی سالانہ ٹینس بال کے برابر فضا میں موجود آلودگی کو صاف کرسکے گی، بظاہر یہ زیادہ نہیں لگتا لیکن تصور کریں جب دنیا بھر میں ایسی کروڑوں گاڑیاں ہوں گی تو اثر کتنا زیادہ ہوگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے