برطانوی خاتون کو بیماری کا جھوٹا بہانہ مہنگا پڑ گیا

برطانوی خاتون کو بیماری کا جھوٹا بہانہ مہنگا پڑ گیا بہانہ کرکے فٹ بال میچ دیکھنے والی خاتون ٹی وی پر باس کو نظر آگئی، نوکری سے چھٹی بیماری کے نام پر دفتر سے چھٹی لینے والی 37 سالہ برطانوی شہری' نینا' کو فٹ بال میچ دیکھنے کی وجہ سے اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔ یورو کپ میں انگلینڈ اور ڈنمارک کے درمیان سیمی فائنل میچ کے دوران اس کے باس نے ٹی وی پر اُسے انجوائے کرتے ہوئے دیکھ لیا جس کے بعد باس نے میچ کے اگلے دن خاتون کو فون کرکے نوکری سے فارغ کرنے کی اطلاع پہنچائی۔

 خاتون کا کہنا ہے کہ دفتر میں کام کی وجہ سے مجھے میچ دیکھنے کیلئے چھٹی نہیں ملنی تھی اس لیے میں سوچا کہ بیماری کا بہانہ کر کے میچ دیکھنے جایا جائے۔ انہوں نے سوچا تھا کہ ہزاروں تماشائیوں کی موجودگی میں انہیں کوئی نہیں دیکھ پائے گا لیکن ان کی قسمت خراب نکلی۔ یاد رہے کہ انگلینڈ اور ڈنمارک کے درمیان میچ 1-1 سے برابر رہا تھا ، میچ کا فیصلہ اضافی ٹائم میں ہوا، جہاں انگلش کپتان نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلائی تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے