انگلینڈ میں بڑا احتجاج ہونے جا رہا؟ ایمنسٹی کا اچھا فیصلہ


 

انگلینڈ میں ایمنسٹی 2021 سے متعلق اہم معلومات جاری ہوئی ہے تو جیسا کہ آپ لوگ اس چیز سے باخوبی واقف ہیں کہ 19 جولائی 2021 کو انگلینڈ کے پارلیمنٹ میں بحث ہونے جا رہی ہے لیکن اس سے پہلے اب انگلینڈ میں جو انسانی ہمدردی کی تنظیمیں ہیں تو اُن کی طرف سے فیصلہ لیا گیا ہے 

 تو اس نیوز کی تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں احتجاج ہونے جا رہا ہے جو کہ پرُامن کیا جائے گا اور یہ احتجاج انگلینڈ کے پارلیمنٹ کے سامنے کیا جائے گا تو اب اس حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو کہ انگلینڈ میں اللیگل امیگرنٹس ہیں جن کے پاس قانونی دستاویزات نہیں ہیں تو وہ سب بھی اس احتجاج میں حصہ لیں تاکہ جب پارلیمنٹ میں ایمنسٹی سے متعلق بحث ہو تو جتنے بھی پارلیمنٹ کے ممبران ہیں تو اُن کو بھی معلوم ہو کہ آپ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ایمنسٹی کو لے کر احتجاج کر رہی ہیں 

 اور مزید یہ بھی واضح رہے کہ انگلینڈ میں اللیگل امیگرنٹس کے لیۓ کافی مددگار ثابت ہو سکتا ہے اور آپ کو اس احتجاج کو لازمی جوائن کرنا چاہیے تو اب یہ احتجاج کب شروع ہونا ہے تو اس سے متعلق یہ بتایا جا رہا ہے کہ 19 جولائی 2021 کو دوپہر 3 بجے یہ احتجاج شروع ہو گا اور شام 6 بجے تک یہ احتجاج جاری رہے گا اور بھی واضح رہے کہ ان انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے گورنمنٹ آف لندن کی طرف سے 3 گھنٹے کی اجازت لی گئی ہے اور تمام انسانی حقوق کی تنظیمیں اور جو اللیگل امیگرنٹس جوائن کریں گے تو وہ 3 گھنٹے تک پرُامن احتجاج کریں گے پارلیمنٹ آف انگلینڈ کے سامنے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے