انگلینڈ میں کورونا ریکارڈ میں اضافہ اور کس مقدمے کا آغاز

برطانیہ: 20 سے 29 سال کے نوجوانوں میں کورونا میں ریکارڈ اضافہ برطانیہ میں 20 سے 29 سال کے نوجوانوں میں کورونا وائرس کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ برطانیہ کی تازہ ترین پبلک ہیلتھ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 1 لاکھ نوجوانوں میں کورونا کے 1155 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ماہرین صحت نوجوانوں کو جلد ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے پر زور دیا ہے۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کورونا کے ذہنی صحت پرطویل مدت تک اثرات رہیں گے۔ لاک ڈاؤن اور تنہائی سے نفسیاتی مسائل نے جنم لیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق بے روزگاری اور معاشی عدم استحکام بھی ذہنی صحت کی کمزوری کا باعث ہوسکتے ہیں۔


اور برطانیہ میں 42 لاکھ پاؤنڈ کے ہیرے چرانے کے مقدمے کا آغاز   برطانیہ میں ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہوئے زیورات کی دکان سے 42 لاکھ پاؤنڈ کے ہیرے چرانے کے مقدمے کا آغاز ہو گیا ہے۔ چوری کا واقعہ 2016 میں پیش آیا تھا، ملزمہ لو لو لاکاٹوس کو گزشتہ سال ستمبر میں یورپی وارنٹ پر فرانس سے گرفتار کر کے برطانیہ لایا گیا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 60 سالہ لُولُو لاکاٹوس نے خود کو ایک جوہری ظاہر کیا اور 7 ہیروں کی قدروقیمت کا تعین کرنے کے بہانے ہیرے غائب کر لیے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے