برطانوی وزیراعظم کی کھلاڑیوں پر بڑی مذمت

یوروکپ: برطانوی وزیراعظم کی کھلاڑیوں کو نسلی تعصب کا نشانہ بنانے کی مذمت برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یورو کپ کے فائنل میں شکست کے بعد پنالٹی شوٹ مس کرنے والے انگلینڈ کی ٹیم کے 3 سیاہ فام کھلاڑیوں کو نسلی تعصب کا نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔ بورس جانسن نے ٹوئٹ کی کہ 'انگلینڈ کی ٹیم کو ہیروز کی طرح سراہا جانا چاہیے نہ کہ سوشل میڈیا پر انہیں نسل پرستی کا نشانہ بنایا جانا چاہیے'۔ بورس جانسن نے کہا کہ 'جو اس ہولناک عمل کے ذمہ دار ہیں انہیں شرم کرنی چاہیے'۔


 خیال رہے کہ اٹلی اور انگلینڈ کی ٹیم کے مابین ہونے والے یورو کپ فائنل کے سخت مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹس پر میچ کا فیصلہ ہوا تھا۔دونوں ٹیموں کے مابین جارحانہ مقابلہ ہوا تھا اور پہلے 90 منٹ میں ایک، ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کر سکی اور معاملہ پنالٹی شوٹس تک جا پہنچا جس میں اٹلی نے انگلینڈ کو 2-3 سے شکست دے کر فٹبال کی یورپی چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔ انگلینڈ کی جانب سے مارکوس راشفورڈ، بوکایو ساکا اور جیدون سانچو نے پنالٹی شوٹس کھیلے تاہم 19 سالہ بوکایا ساکا کا شوٹ ناکام ہونے کے نتیجے میں 1966 ورلڈ کپ کے بعد برطانیہ پہلا بڑا بین الاقوامی ایونٹ جیتنے سے محروم ہوگیا۔ بعدازاں اٹلی کی جیت کے فورا بعد سوشل میڈیا پر انگلینڈ کی ٹیم کے تینوں کھلاڑیوں کو نسلی تعصب کا نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع ہوگیا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے